وزیر صحت تیمور خیبرپختونخوا تیمور جھگڑا نے بتایا ہے کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور پر کورونا کے مریضوں کا دباوَ بڑھ گیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا کی صورتحال میں اپوزیشن سیاست نہ کرے، اسکول اور شادی ہالز بند کرنے سے کورونا میں کمی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اسپتالوں کی استعداد بڑھا رہے ہیں،لاک ڈاؤن کی وجہ سے کورونا کیسز میں کمی نظر آ رہی ہے۔