روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے موصول فنڈز ایک ارب ڈالرسے بڑھ گئے، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے موصول ہونے والے فنڈز ایک ارب ڈالرسے بڑھ گئے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے موصول ہونے والے فنڈز ایک ارب ڈالرسے بڑھ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مثبت ردعمل پر میں بیرون ملک مقیم اپنے پاکستانیوں کا مشکور ہوں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اہم سنگ میل طے کرنے پر اسٹیٹ بینک سمیت دیگر بینکوں کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔


متعلقہ خبریں