فراری نے اپنی نئی جدید ترین کار کی تصاویر جاری کر دی


معروف اطالوی کمپنی فراری نے نئی جدید ترین اسیپشل ایڈیشن سوپر فاسٹ کار کی تصاویر کر دی ہیں تاہم اس کار کو ابھی کوئی نام نہیں دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وی 12 انجن جو کہ 830 ہارس پاور کی طاقت فراہم کرتا ہے سے لیس فراری کی یہ کار کارکردگی کے لحاظ سے جدید ترین کار مانی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فراری کے اس بے نامی کار میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ یہ محض 2.9 سیکنڈز میں 62 میل فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ لیتی ہے۔

کار کا وزن گزشتہ ایڈیشن کی کاروں سے نسبتاً کم رکھا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کار کی دیگر ٹیکنیکل انفارمیشن اور نام 5 مئی کو ایک لائیو ایونٹ کے دوران سامنے لایا جائے گا۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں