ملک سے غربت کم کرنا ہماری کامیابی ہے، وزیراعظم

پاکستان اور چین کے درمیان رشتہ: آل ویدر اسٹریٹجک کو آپریٹو پارٹنر شپ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ ملک سے غربت کم کرنا ہماری کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گےکہ سندھ حکومت کو بنڈل آئی لینڈ پر راضی کرلیں۔

ٹھنڈی ہوا اسلام آباد سے چلی ہے، بہت جلد وزیراعظم سے ملاقات ہوجائے گی، جہانگیر ترین

ہم نیوز کے مطابق ماہی گیروں کو قرضوں کی فراہمی کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شہروں کی آلودگی بہت بڑا پرابلم ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہروں کی پلاننگ نہیں ہو رہی ہے تو شہر پھیلتے جارہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہر پھیلے گا تو سروس نہیں دے سکیں گے۔

بنڈل آئی لینڈ بن جائے تو یہ دبئی کو پیچھے چھوڑ دے گا، عمران اسماعیل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شہر پھیلتے جارہے ہیں اور زرعی زمینیں کم ہورہی ہیں۔ انہوں ے کہا کہ کوشش کریں گے سندھ حکومت کو بنڈل آئی لینڈ پر راضی کرلیں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی میں 40 فیصد کچی آبادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں آلودگی کے خاتمے کے لیے کام کررہے ہیں۔

’ راوی سٹی اور بنڈل آئی لینڈ منصوبے غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پر کشش ہیں‘

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سمندر میں جانے والی گندگی روکیں گے۔


متعلقہ خبریں