نئی دہلی: بھارت کی کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہول گاندھی کا منگل کو کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ انہوں نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
بھارت: ویکسین لگوانے کے بعد منموہن سنگھ کا ٹیسٹ مثبت آگیا
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق راہول گاندھی ان دنوں جنوبی ریاستوں کیرالا اور تامل ناڈو میں اسمبلی انتخاب کے حوالے سے مہم میں بہت مصروف تھے۔
After experiencing mild symptoms, I’ve just tested positive for COVID.
All those who’ve been in contact with me recently, please follow all safety protocols and stay safe.
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) April 20, 2021
راہل گاندھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر اعلان کیا ہے کہ ان میں درمیانے درجے کی علامات تھیں جس پر ان کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا جس میں ان کے کورونا میں مبتلا ہونے کا پتہ چلا ہے۔
بھارت: آکسیجن کی عدم فراہمی، ایک رات میں 12 کووڈ مریضوں کی اموات
کانگریسی رہنما راہول گاندھی نے اپنی مزید مصروفیات مغربی بنگال میں دو ریلیاں منعقد کرنے کے بعد معطل کردی ہیں
انھوں نے ان تمام افراد سے جو حالیہ دنوں میں ان سے رابطے میں تھے ان سے حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی درخواست کی ہے۔
کانگریس کے بزرگ رہنما اور سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ بھی دو دن قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قرینطینہ میں چلے گئے ہیں۔ انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
بھارت: کورونا، نئی دہلی میں ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن نافذ
بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے راہول گاندھی کی فوری صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔