اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 12.8 فیصد ہو گئی


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر شدت پکڑتی جا رہی ہے۔ 

ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق شہر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 12.8 فیصد ہو گئی ہے۔

سندھ میں 31 جنوری کے بعد کورونا کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 523 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے شہر میں فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار118 ہو گئی ہے۔

کورونا کے باعث اسپتالوں میں آکسیجن سپلائی کا دباؤ بڑھ گیا، اسد عمر

بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں اب تک 645 لوگ کورونا سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث اسپتالوں میں آکسیجن سپلائی کرنے کا دباوَ بڑھ رہا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے تحریر کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے تحریر کیا کہ کوروناکیسز میں اضافے کے باعث اسپتالوں پر دباوَ بڑھ رہا ہے اور ساتھ ہی اسپتالوں میں آکسیجن سپلائی کا دباؤ بھی بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس:پاکستان میں5ہزار152نئےکیسز رپورٹ،مزید73 اموات

وفاقی وزیر نے کہا کہ شہری ایس او پیز پر عمل نہ کر کے بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں، ایران میں 300 اور بھارت میں 1600 اموات روزانہ ہو رہی ہیں۔ دنیا میں روزانہ ساڑھے 7 لاکھ کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید73اموات اور5ہزار152نئےکیسز سامنےآئے ہیں۔


متعلقہ خبریں