تحفظات صرف وزیراعظم کو بتائیں گے، جہانگیر ترین کا حکومتی کمیٹی سے ملاقات سے انکار

جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیدیا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما جہانگیر ترین نے حکومتی کمیٹی سے ملاقات کی تجویز مسترد کر دی۔

اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ ہم خیال گروپ کسی حکومتی کمیٹی سے ملاقات نہیں کرے گا، اپنے تحفظات صرف وزیراعظم کو بتائیں گے۔

میرے خلاف درج مقدمات میں چینی کا ذکر نہیں، جہانگیر ترین

خیال رہے کہ  پاکستان تحریک انصاف کے قومی اور صوبائی ارکان قومی اسمبلی اور مشیران نے وزیراعظم ‏عمران خان کو خط لکھا تھا، جس میں وزیراعظم سے جہانگیر ترین کے معاملے پر ذاتی دلچسپی ‏لینے کی درخواست کرتے ہوئے وزیراعظم سےملاقات کے لیے وقت مانگا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں جہانگیر ترین نے عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے خلاف 3 مقدمات ہیں اور کسی میں بھی شوگر مل کا ذکر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں انکم ٹیکس دیتاہوں اور مالی معاملات میں شفاف ہوں۔ میں پہلے کاشت کار تھا پھر بزنس مین بنا اور پھر سیاست میں قد م رکھا۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ میرے خلاف 8 سے 10 سال پرانے معاملات کی ایف آئی آر درج کی گئیں اور درج کردہ تینوں ایف آئی آرز میں چینی کی قیمت بڑھنے کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف بے بنیاد الزامات لگا کر میری ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ میں سوا سال سے وزیر اعظم ہاؤس نہیں گیا اور نہیں معلوم میرے خلاف یہ سب کچھ کون کر رہا ہے ؟

اس موقع پر راجہ ریاض نے کہا کہ ہم وزیر اعظم سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں، ہم تحریک انصاف کی چھتری تلے ہیں اور وزیر اعظم سے انصاف مانگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آخری بار کہہ رہے ہیں انصاف نہ ملا تو ہم بھی کوئی قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کوروناسے مزید 112 اموات


متعلقہ خبریں