موٹر سائیکل پر بجلی کا تار گرگیا، 3افراد جاں بحق

موٹر سائیکل پر بجلی کا تار گرگیا، 3افراد جاں بحق

فوٹو: فائل


سانگھڑ کی تحصیل ٹنڈو آدم میں موٹر سائیکل پر بجلی کے گیارہ ہزار وولٹ کے تار گرنے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں باپ، بیٹا اور پوتا شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: پتنگ کی قاتل ڈور نے پی ایچ ڈی ڈاکٹر کی جان لے لی

مستند ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ موٹر سائیکل سوار اسٹنٹ کمشنر ہاؤس کے قریب سے گزر رہے تھے کہ گیارہ ہزار وولٹ کا تار ان کے اوپر آ گرا۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے میتوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق تینوں افراد قریبی گاؤں کے رہائشی ہیں۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا ہے۔

قبل ازیں قاتل ڈور نے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان استاد کی جان لے لی تھی۔ افسوسناک سانحہ اس وقت پیش آیا جب کیمسٹری میں پی ایچ ڈی ڈاکٹر آفتاب احمد صبح اپنے گھر سے کالج جار ہے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق بیرون ملک سے کیمسٹری میں پی ایچ ڈی ڈاکٹر آفتاب احمد اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کے لیے دیال سنگھ کالج جا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے بچی جاں بحق

ابتدائی اطلاعات کے مطابق قاتل ڈور پھرنے سے ان کی شہ رگ کٹ گئی اور وہ زیادہ خون بہہ جانے کے باعث انتقال کر گئے۔ اس افسوسناک سانحہ پر شہر میں سخت غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پربھی اس افسوسناک سانحے پہ شدید رنج و غم کا اظہار کیا گیا تھا اور ساتھ ہی لوگوں کی جانب سے حکومت و انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔


متعلقہ خبریں