عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 14 کروڑ 19 لاکھ 9ہزار سے زائد افراد متاثر اور 30 لاکھ 32 ہزار 862افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 12 کروڑ5لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 84 لاکھ سے زائد ہے۔
امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 81ہزار 61تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 24 لاکھ4 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔
بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ50لاکھ 57 ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 78 ہزار 793افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ39 لاکھ43 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 3 لاکھ 73 ہزار 442 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
فرانس میں 52 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد متاثر اورایک لاکھ733 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
روس میں 47 لاکھ 2 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 5 ہزار582 ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کینسر کے مریض کیلئے شفا کا باعث بنا
برطانیہ میں 43 لاکھ 87 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار 270 اموات ہوچکی ہیں۔
اٹلی میں 38 لاکھ 70 ہزار افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ 16 ہزار927افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ترکی میں 42 لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 35 ہزار926اموات ہوئی ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا: ویکسین، بچوں پر ٹرائل روک دیا گیا
کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔
24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔