ساءنسدانوں نے نئی تحقیق میں واضح کیا ہے کہ مکمل چاند مردوں کی ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں کو متاثر کرتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ چاند کا سرکل مکمل ہونے پر مردوں کے خون میں تناؤ کے ہارمونز کو متاثر کرتا ہے۔ جو مردوں میں ذہنی اور جسمانی صحت پر اثر انداز ہوتا ہے۔
تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ مکمل چاند مردوں میں جنسی ہارمونز کو بھی متاثر کرتا ہے۔
سائنسدانوں نے کہا کہ اگر چاند کی حرکت انسانی جسم اور دماغ میں تبدیلیوں کا باعث بن رہی ہیں تو اس حوالے سے مزید تحقیق کرنے کی ضرورت ہے۔
تیونس اور قطر کے تحقیقی مراکز کے ماہرین کا خیال ہے کہ شمسی تابکاری پورے چاند کی عکاسی سے دماغی سرگرمیوں اور خون کی کیمسٹری میں تبدیلی کا سبب بن سکتی ہے۔
اس مطالعے کے شریک مصنف اسماعیل ڈیرگا نے کہا کہ ہمارا مطالعہ پہلی بار اس بات کی تصدیق کر رہا ہے کہ قمری سائیکل انسانوں کے ہارمونز کو متاثر کرتا ہے۔