بلاول کی پرتشدد مظاہروں کی مذمت، ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

وزیراعظم صاحب! ڈنڈے سے ٹیکس نہیں لیا جا سکتا، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے مختلف حصوں میں 3 روز سے جاری پرتشدد مظاہروں کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ سرکاری ونجی املاک پر قبضے اور پولیس پر حملوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت نے ملک کو ایک دلدل میں دھکیل دیا۔ ایسی خطرناک دلدل میں دھکیلا گیا ہے جہاں کوئی بھی محفوظ نہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی، اسلام آباد، لاہور سمیت دیگر شہروں میں بدترین ٹریفک جام، شہری رل گئے

دوسری جانب ملک  کے مختلف شہروں میں مذہبی جماعت کا احتجاج جاری ہے۔ لاہور میں دس مقامات پر  دھرنا جاری ہے اور جنرل اسپتال کے باہر مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔

پولیس نے راولپنڈی کے لیاقت باغ کو مظاہرین سے خالی کرا لیا ہے جبکہ اسلام آباد میں بہارہ کہو کا علاقہ بھی کلیئرکرالیا گیا ہے۔

کراچی میں تین روز سے جاری احتجاج ختم ہونے کے بعد بند سڑکیں کھل گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ  کے مطابق  سندھ  میں مظاہروں  کے دوران  پانچ افراد جاں بحق جبکہ اٹھارہ مظاہرین اور بارہ  پولیس  اہل کار زخمی ہوئے۔  


متعلقہ خبریں