وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے جس میں ملکی سیکیورٹی اور امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات مییں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی ملاقات میں شریک تھے۔
آرمی چیف سے روسی وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
یاد رہے کہ دو ماہ قبل بھی وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی تھی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک تھے۔
آرمی چیف: سانحہ مچھ کے لواحقین کو فراہمی انصاف کی یقین دہانی