بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،سول اسپتال کے آئی سی یو میں ایک بیڈ بھی خالی نہیں۔
میڈیا بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ کورونا کی تیسری لہر کو سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے، کورونا کی وجہ سے دباؤ وفاقی اور صوبائی حکومت پر ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک ماہ کے دوران کوروناکیسزمیں 5 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، رواں ماہ کے آخر میں کورونا کیسز کی شرح 8 فیصد تک پہنچنے کاخدشہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جن اضلاع میں کیسز کی شرح 8 فیصد تک پہنچ جائے لاک ڈاوَن نافذ ہو گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان بھر میں 15 روز سے لیے شادی ہالز بند کردیئے گئے ہیں، عوام نے ایس او پیز پر عمل نہیں کیا تو لاک ڈاوَن کیا جاسکتا ہے۔