یوٹیلٹی اسٹورز پر 1500 سے زائد اشیا رعایتی نرخوں پر دستیاب ہوں گی

فائل:فوٹو


یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے رمضان ریلیف پیکج کا آغاز 10 اپریل سے ہو گا۔ ریلیف پیکج کے تحت عوام کو 19 ضروری اشیا پر خصوصی رعایتی نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی دکانوں پر آٹا، دالیں،کھجور، چاول، گھی اور مشروبات رعایتی نرخوں پر فراہم کیے جائیں گے۔ رمضان پیکج کے تحت 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے کا ملے گا۔ چینی 68 روپے فی کلو اور گھی 170 روپے فی کلو کی قیمت پر دستیاب ہوگا۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کھولنے کی اجازت دے دی

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی دکانوں پر چا ئے کی پتی پر 50 روپے فی کلو رعایت دی جائے گی۔ سفید چنے پر فی کلو 15 روپے  اور دالوں پر 15 سے 30 روپے فی کلو رعایت دی جائیگی۔

رمضان پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر مجموعی طور پر 1500 سے زائد اشیا پر رعایت دی جائے گی۔ رمضان ریلیف پیکج ملک بھر میں قائم 4 ہزار 881 یوٹیلٹی اسٹورزپر نافذالعمل ہوگا۔


متعلقہ خبریں