خوبرو اداکار عثمان مختار چند روز قبل ہی زنیرا انعام کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھے ہیں۔
عثمان مختار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سوالات و جوابات سیشن سے متعلق ایک اسٹوری لگائی اور مداحوں سے کہا کہ آپ سوال پوچھیں میں جواب دوں گا۔
اس اسٹوری کے جواب میں ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’انا‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار کے مداحوں نے سوالات کا ایک طویل سلسلہ شروع کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عثمان مختار کی اہلیہ کس اداکارہ کی ہمشکل؟
مداحوں نے عثمان مختار سے ان کی شادی اور اہلیہ سے متعلق سوالات کیے۔ ایک مداح نے شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ آپ کا صرف نکاح ہوا ہے یا رخصتی بھی؟
اس سوال کے جواب میں عثمان مختار نے بتایا کہ ابھی ان کا صرف نکاح ہوا ہے، رخصتی رواں سال کے آخر میں ہو گی۔
ایک اور مداح نے سوال کیا کہ آپ اپن اہلیہ سے پہلی مرتبہ کب ملے؟ اس سوال کے جواب میں اداکار نے بتایا کہ وہ اہلیہ کے اور اپنے ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ملے تھے۔
عثمان مختار کے ایک اور مداح نے ان سے سوال کیا کہ اہلیہ کے ساتھ شادی کے بعد کی کوئی تصویر دکھائیں جس پر اداکار نے اسٹوری پر ہی اپنی اور اہلیہ زنیرا کی ایک تصویر شیئر کی۔
خیال رہے کہ عثمان مختار کی شادی کی تصاویر منظر عام پر آںے پر مداحوں کی بڑی تعداد کا ماننا تھا کہ زنیرا اداکارہ کبریٰ خان کی ہمشکل ہیں۔
عثمان مختار کے مداحوں کی بڑی تعداد کمنٹس میں کہتی دکھائی دی کہ انہیں پہلی نظر میں ایسا لگا جیسے زنیرا، کبریٰ خان ہیں۔