بچی کے ماسک نہ پہننے پر حاملہ خاتون کو بچوں سمیت جہاز سے اتار دیا گیا


امریکہ کی ریاست نیو جرسی کے ایئرپورٹ پر ایک حاملہ خاتون کو بچوں سمیت جہاز سے اتار دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جہاز کے عملے نے حاملہ خاتون کو اس کی کم سن بیٹی کی جانب سے فیس ماسک نہ پہننے پر جہاز سے اتار دیا جو نیوجرسی سے اپنے گھر فلوریڈا جا رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق خاتون جہاز کے عملے سے درخواست کرتی رہی کہ وہ بیٹی کو دہی کھلا کر ماسک پہنا دے گی تاہم عملے نے ان کی ایک نہ سنی اور سات ماہ کی حاملہ خاتون کو اس کے دو کمسن بچوں سمیت جہاز سے بے دخل کر دیا۔

بعد ازاں متاثرہ خاتون نے فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں صرف اس لیے جہاز سے اتارا گیا کیونکہ ان کی دو سالہ بیٹی نے ماسک نہیں پہنا تھا۔

خاتون نے بتایا کہ میرے ساتھ میرا 7 سالہ بیٹا بھی موجود تھا جسے خاص توجہ کی ضرورت رہتی ہے کیونکہ زیادہ دیر تک منہ ڈھانپنے سے اسے دورے پڑ سکتے ہیں۔

امریکہ میں مخصوص افراد کو بیرون ملک سفر کی اجازت

دوسری جانب سوشل میڈیا پر متاثرہ خاتون کی متعدد ویڈیو گردش کر رہی ہیں جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز کا عملہ خاتون کو اس وقت جہاز سے بے دخل کرنے پر مجبور کر رہا ہوتا ہے جب وہ اپنی بیٹی کو گود میں بیٹھا کر کھانا کھلانے میں مصروف ہے۔

جہاز میں موجود دیگر مسافروں نے عملے کو بتایا کہ جہاز میں دوسرے بچوں نے بھی ماسک نہیں پہنے مگر آپ انہیں ہی کیوں بے دخل کر رہے ہیں؟

انہوں نے عملے کو بتایا کہ کمسن بچے کھانا کھا رہی ہے جس کے بعد وہ ماسک پہن لے گی تاہم اس کے باوجود انہیں بے دخل کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں