سٹیزن پورٹل پر قبضہ مافیا کے خلاف شکایات کیلئے الگ کیٹیگری قائم


پاکستان سٹیزن پورٹل پر قبضہ مافیا کے خلاف شکایات کےلیے الگ کیٹیگری قائم کر دی گئی ہے۔

وزیراعظم آفس نے تمام صوبوں کو قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ صوبائی چیف سیکرٹریز قبضہ مافیا کے خلاف شکایات پر کارروائی کی سہہ ماہی رپورٹ وزیراعظم آفس کو بھیجیں۔قبضہ مافیا کے خلاف شکایت کو ترجیحی بنیادوں پر ایکشن لیا جائے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت میں زیرسماعت مقدمات پر کارروائی نہیں کی جاسکے گی۔ پرائیوٹ پراپرٹی سے متعلق کارروائی سے پہلے دونوں فریقین کو سننا لازمی ہوگا۔

وزیراعظم آفس کی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف شکایات پر چیف سیکرٹریز، کمشنرز، آر پی اوز اور ڈپٹی کمشنرز سے رپورٹ طلب کریں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں پنجاب کے ضلع قصور میں جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی سے منسوب اور  بچوں کے تحفظ سے متعلق زینب الرٹ ایپ کا پاکستان سٹیزن پورٹل پر اجرا کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان سٹیزن پورٹل پر 23 لاکھ شکایات کا ازالہ کیا گیا، شبلی فراز

وفاقی وزرا، زینب کے والد اور دیگر شہریوں کی موجودگی میں پاکستان سٹیزن پورٹل پر زینب الرٹ  ایپ کا اجرا کردیا تھا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیری  نے کہا تھا کہ خواہش تھی کہ پچھلی حکومت میں زینب الرٹ لانچ کردیا جائے لیکن ایسا نہ ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ زینب الرٹ پر شکایات سے پولیس فوری کارروائی کرنے پر مجبور ہو گی۔ زینب الرٹ ایپ کے استعمال سے فیک الرٹ نہیں ہو پائے گی۔


متعلقہ خبریں