بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ اداکار عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ فلموں کی کامیابی سے قبل معاوضہ وصول نہیں کرتے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار عامر خان نے فلم کے معاوضے سے متعلق بتایا ہے کہ وہ باکس آفس پر فلم کی ناکامی کی صورت میں ایک روپیہ بھی معاوضہ نہیں لیتے خواہ کتنی ہی محنت کیوں نہ کی ہو۔
یہ بھی پڑھیں: عامر خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا
ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ معاوضہ اسی صورت میں وصول کرتا ہوں جب فلم پر خرچ کی ہوئی رقم نا صرف واپس آجائے بلکہ فلم سے جڑے تمام افراد کو اُن کا معاوضہ ادا کر دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس سب کے بعد اگر فلم اپنے مقررہ بجٹ سے دگنا منافع کماتی ہہے تو پھر میں اپنا معاوضہ منافع میں سے وصول کرتا ہوں۔
بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ فلم کی ریلیز سے قبل اپنا معاوضہ لینے کا سوچتے بھی نہیں ہیں کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ فلم کی ناکامی کی صورت میں کسی کو نقصان کا سامنا کرنا پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: عامر خان نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی وجہ بتا دی
عامر خان کا کہنا تھا کہ اس بات کو میں اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں۔
خیال رہے کہ عامر خان ان دنوں کورونا وائرس میں مبتلا ہیں اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کر رکھا ہے۔ ان کی بیٹی بھی کورونا میں مبتلا ہیں۔