کراچی: حکومت سندھ نے جیلوں میں قیدیوں کو بھی عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لگانے والوں کو رمضان میں عمرے کی اجازت
ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرعذرا پیچوہو کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے کی جیلوں میں قید 50 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
روزے کے دوران کورونا ویکسین لگوانا جائز قرار
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے مطابق زندگیاں بچانے کے عمل میں قیدیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ قیدیوں کی ویکسینیشن کا مرحلہ 7 اپریل سے شروع ہوگا۔
این سی اوسی کی تمام رجسٹرڈ شہریوں سے کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل
ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ اس وقت سندھ کی جیلوں میں قید دو ہزار 532 قیدیوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔