یہ ہے مچھلی پکڑنے کا بنگلا دیشی طریقہ


بنگلہ دیش میں ماہی گیر مچھلیاں پکڑنے کے لیے مختلف اور دلچسپ انداز اپناتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے بنگلہ دیش کے ماہر گیروں کی تصاویر جاری کی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماہر گیر مچھلیوں کو پکڑنے کے لیے جال پکڑے کشتی میں کھڑے ہیں۔

بعد ازاں چند ماہر گیر جال کو مختلف انداز میں جال پہلا کر ایکروبیٹس کرتے ہوئے پانی میں چھلانگ لگاتے ہیں اور مچھلیاں پکڑ کر باہر آ جاتے ہیں۔

مچھلیوں کو پکڑنے کے لیے بنائے گئے جال کے پیچھے بانس کی لکڑی کا استعمال کیا گیا ہے جب کہ جال کی شکل تکون جیسی رکھی گئی ہے۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیش کا شمار دنیا بھر میں سب سے زیادہ مچھلیاں کھانے والے ممالک میں ہوتا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ بنگلہ دیش کے ساحل پر حد سے زیادہ ماہی گیری سے دنیا کے سب سے بڑے سمندری حیاتیاتی نظام میں مچھلیاں ختم ہو رہی ہے۔

خلیج بنگال میں مچھلیوں کے ذخیرے سے متعلق ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مچھلی کی زیادہ تر انواع کم ہو رہی ہیں، جن میں سے کچھ معدوم ہونے کے قریب ہیں۔


متعلقہ خبریں