شہباز شریف کا مولانا فضل الرحمان کیلئے گلدستہ

شہباز شریف کا مولانا فضل الرحمان کیلئے گلدستہ

فوٹو: ہم نیوز


مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے لیے گلدستہ بھجوایا ہے۔ 

مولانا فضل الرحمان کی طبیعت گزشتہ چند روز سے ناساز ہے جس کے باعث ان دنوں انہوں نے سیاسی سرگرمیوں سے بھی کنارہ کشی اختیار کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف ، حمزہ شہباز ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

مولانا کی ناسازِ طبع کے باعث گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام ف کی مرکزی مجلس شوری کا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا تھا۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور ساتھ میں  مولانا کے لئے پھولوں کا گلدستہ بھی بھجوایا ہے۔

شہباز شریف نے جمیعت علمائے اسلام ف کے قائد کو بھیجے گئے پیغام میں کہا ہے کہ آپ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گوں ہوں۔

دو روز قبل مسلسل بخار کے باعث گزشتہ روز مولانا کو ڈرپ بھی لگائی گئی تھی۔ ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمن کو مکل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

قبل ازیں مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف نے بھی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کی طبعیت ناساز،مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس ملتوی

نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان سے خیریت دریافت کی اور انہیں جلد صحت یابی کی دعا دی۔ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو مکمل صحت یابی تک آرام کرنے کا مشورہ دیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا۔

آصف علی زراری نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور کہا کہ آپ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کررہا ہوں۔


متعلقہ خبریں