نمک کے پہاڑوں پر برف کے مزے

نمک کے پہاڑوں پر برف کے مزے

کیا آپ نے کبھی صحرا میں برف دیکھی ہے؟ یقیناً اکثریت کے لیے یہ ایک عجیب اور حیران کن سوال ہوگا۔ اس حوالے سے بہت سے لوگ اس خواہش کا بھی اظہار کریں گے کہ کاش ایسا ہوتا تاکہ صحرا کی تپتی ریت پر نرم اور ٹھنڈی برف کے نظارے کے ساتھ ساتھ ٹھنڈک کے بھی مزے لے سکیں۔

عرب کے گرم ترین ملک مصر میں بظاہر برفانی منظرنامے اور اس پر لوگوں کو اسکیئنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ لیکن درحقیقت یہ برف نہیں ہے بلکہ وہ نمک کے بہت بڑے ڈھیر ہیں۔

مزید پڑھیں:مصر میں 5 ہزار سال پرانی فیکٹری کی باقیات دریافتٍ

مصر کے فوٹو گرافر محمد واردنی نے اس نمک کے ڈھیر کی تصویریں کھینچی ہیں، جس میں بظاہر برفانی منظرنامے کو دکھایا گیا ہے۔ ان تصویروں نے شوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے اور لوگ ان نمک کے ڈھیروں کو برف سمجھنے لگے ہیں۔


متعلقہ خبریں