پاک فضائیہ کی کثیر الملکی فضائی مشق ایسز میٹ کا آغاز


پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئربیس پر کثیر الملکی فضائی مشق ایسز میٹ 2021 کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق مشقوں میں پاکستان، سعودی عرب اور امریکہ کی فضائی افواج حصہ لے رہی ہیں جب کہ بحرین، مصر اور اردن کی فضائی افواج کی بطور مبصرمشقوں میں شرکت کر رہے ہیں۔

پاکستان جلد نیا ایئر ڈیفنس سسٹم حاصل کر لے گا، سربراہ پاک فضائیہ

ترجمان کے مطابق ایئروائس مارشل وقاص احمد سلہری اور ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ایسزمیٹ مشقوں میں حصہ لینے والی فضائی افواج بذات خود آپریشنل سرگرمیوں میں مصروف رہیں۔

اس موقع پر ایئروائس مارشل وقاص احمد سلہری نے کہا کہ مشقوں کا مقصد شرکا کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں