اسٹرنگز بینڈ کی الوداعی ملاقات


پاکستان کے شہرہ آفاق میوزیکل بینڈ اسٹرنگز بینڈ کے بانی ارکان بلال مقصود اور فیصل کپاڈیہ نے آج الوداعی ملاقات کی ہے۔

ہم نیٹ ورک کے بینر تلے سولس میوزک فیسٹیول

گلوکار بلال مقصود نے فیس بک پر فیصل کپاڈیہ اور دیگر دوستوں کے ساتھ لی گئی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ فائنل بینڈ میٹنگ۔ٗ

یاد رہے کہ دو روز قبل بلال مقصود نے 33 سال تک قائم رہنے والے بینڈ اسٹرنگز کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بلال مقصود کے مطابق 33 سال ہم دونوں کے لیے بہترین رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کام کرنے کے مواقع بہت کم ملتے ہیں۔ انہوں نے اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مداح ان کے اس فیصلے کی بھی قدر کریں گے۔

’ آئی لو راک‘کے خالق ایلن میرل کورونا وائرس سے ہلاک

بلال مقصود کے مطابق اب ہمارا بینڈ تیکنیکی اعتبار سے ختم ہو گیا ہے مگر ہم دونوں کے درمیان ایک نہ ختم ہونے والا تعلق قائم ہو گیا ہے جو آئندہ بھی قائم رہے گا۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے میوزک پر زیادہ دھیان دے رہا ہوں، ہارون

بلال مقصود اور فیصل کپاڈیہ نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر 1988 میں اسٹرنگز بینڈز تشکیل دیا تھا مگر بعد میں بینڈ میں صرف دو ہی افراد رہ گئے تھے۔


متعلقہ خبریں