اسلام آباد: بچوں اور نوجوانوں میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا

کورونا وائرس دماغی توازن خراب کر سکتا ہے، تحقیق

فائل فوٹو


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک سے 10 سال کی عمر کے بچوں اور نوجوانوں میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ایک دن میں کورونا سے متاثرہ بچوں کی تعداد دو گناہ کے قریب ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں ایک سے 10 سال کے 92 بچے کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سب سے زیادہ کورونا کیسز نوجوانوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس: پاکستان میں مثبت کیسزکی شرح10فیصد سے بڑھ گئی

ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد میں ایک دن میں 10.7 فیصد کی شرح سے 709 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 6 ہزار 601 ٹیسٹ کیے گے ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں