پی ٹی آئی صفحہ ہستی سے مٹ جائے گی، مریم نواز


مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ حکومت اپنے دن گننا شروع کر دے، آنے والی حکومت نون لیگ کی ہے۔ پی ٹی آئی صفحہ ہستی سے مٹ جائے گی۔ 

مسلم لیگ ن نے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت قربانیاں دے دیں، اب حساب لینے کا وقت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ سے اتنا ڈرے ہیں کہ نیب نے 26 مارچ کو انہیں طلب کرلیا ہے۔ نیب کا مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لانگ مارچ کیلئے کسی اور کی ضرورت نہیں۔ نوازشریف کے خلاف بات کرنے والے کی زبان کھینچ لیں گے۔

اس سے پہلے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تھا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نون لیگ کا ہی ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا تھا اپوزیشن لیڈر نون لیگ سے ہو گا، کسی کی ہار جیت کے بعد اس میں تبدیلی کی کوئی گنجائش نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کیلئے کسی اور کی ضرورت نہیں، بہتر ہو گا اپوزیشن متحد رہے۔

مریم نواز کی نیب پیشی پر پی ڈی ایم جماعتوں کا ساتھ جانے کا اعلان

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ حکومت کو پتلی گلی سے نکلنے نہیں دیں گے۔


متعلقہ خبریں