وزیر اعظم کورونا میں مبتلا، عوام سے ٹیلی فون پر گفتگو موخر

موجودہ حکومت میں نیب کی کارکردگی بہترین رہی، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عوام سے ان کی ٹیلی فون پر گفتگو کو موخر کر دیا گیا ہے۔ 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے اس پروگرام کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

انہوں نے تحریر کیا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ عمران خان اور دیگر سب لوگوں کو صحت عطا فرمائے۔

پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان نے عوام کو پیغام دیا کہ اپنا خیال رکھیں اور احتیاط کریں- اللہ سب کا حامی و ناصر ہوْ۔

خیال رہے کہ سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا تھا کہ وزیر اعظم نے ایک بار پھر عوام سے ٹیلی فون پر بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عوام سے فون پر براہِ راست بات کریں گے۔ وزیر اعظم سے ٹیلی فون لائنز پر کل بروز اتوار سہ پہر 3 بجے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے رہنما کیخلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ عوام کے سوالات اور وزیر اعظم کے جوابات میڈیا پر نشر کیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں