اٹلی: بلی میں برطانوی قسم کے کورونا کی تشخیص


اٹلی میں ایک بلی میں برطانیہ میں سامنے آنے والی عالمی کورونا وائرس کی نئی قسم کے کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دس روز قبل بلی کے مالک میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس نے یورپ کا سفر کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق بلی اور اس کے مالک کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دونوں کی طبیعت اب بہتر ہے۔

اینیمل ہیلتھ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ بلی کو اس کے مالک سے کورونا کے جراثیم منتقل ہوئے ہیں ناکہ بلی نے اپنے مالک کو متاثر کیا ہے۔


متعلقہ خبریں