نیب قوانین میں ترامیم اور انتخابی اصلاحات پر غور کیلیے کمیٹی قائم

مجرم نمبر ون نواز شریف جھوٹ بول کر باہر چلا گیا، وزیر اعظم

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نیب قوانین میں ترامیم اور انتخابی اصلاحات پرغورکرنے کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کی جانے والی سیاسی کمیٹی دس رکنی ہے۔

پانچ سال بعد احتساب ہونا چاہیے کہ ہم نے ملک کیلئے کیا کیا، وزیراعظم

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نیب قوانین میں ترامیم کے لیے دس رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کی جانے والی دس رکنی کمیٹی میں وفاقی وزرا پرویزخٹک، شاہ محمود قریشی، فوادچودھری اور شیخ رشید شامل ہیں۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ کمیٹی میں وفاقی وزیر شفقت محمود، عامرکیانی، سیف اللہ نیازی اور شبلی فراز بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر قائم کی جانے والی سیاسی کمیٹی وزیراعظم سے روزآنہ کی بنیاد پر ملاقات کرے گی۔

پی ڈی ایم اسلام آباد میں حرکت کرتی ہے تو سندھ میں گورنر راج نافذکیا جائیگا، شیخ رشید

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ سیاسی کمیٹی انتخابی اصلاحات اور نیب قوانین میں ترامیم  پراپوزیشن سے مذاکرات کرے گی۔

ذرائع کےمطابق اپوزیشن سے اس ضمن میں مذاکرات کا ٹاسک وزیر دفاع پرویزخٹک اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے سپرد کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ سیاسی کمیٹی معیشت، روزگار، ریلیف پیکجز اورسبسڈیزسے متعلق بھی تجاویز پیش کرے گی۔

پرویز خٹک کا عمران خان کو بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کا مشورہ

ذمہ دار ذرائع نے اس حوالے سے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ حکومت احساس پروگرام کے ذریعےغریب طبقے کو مختلف شعبہ جات میں براہ راست سبسڈی دینے پر بھی غورکررہی ہے۔


متعلقہ خبریں