الیکشن کو چوری کر کے دھڑلے سے کہتے ہیں ہم نےکچھ نہیں کیا، مولانا فضل الرحمان


اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پہلے الیکشن کو چوری کیا گیا، پھر دھڑلے سے کہتے ہیں کہ ہم نے کچھ نہیں کیا۔

اسلام آباد میں کارکنوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان نے کہا کہ بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے حکومتیں لائی جاتی ہیں۔ اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں ہونے دیں گے۔ آئین میں موجود اسلامی شقوں کا تحفظ کریں گے۔

سربراہ جے یو آئی ف مولانافضل الرحمان نے کہا کہ ہم جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کرتے ہیں۔ ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں۔ ہم آپ سے بڑھ کر پاکستان کے وفادار ہیں۔ ہمیں ایک قوم کے تصور سے ملکر رہنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: پیپلزپارٹی کو ساتھ رکھنا چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمان

انہوں نے کہا کہ اڑھائی سال میں ثابت ہوگیا کہ آپ نااہل اور ناجائز حکمران ہیں۔ جوکہتے ہیں میں جیل نہیں جاسکتا وہ اس راستے پر آئے کیوں؟ حکومت میں آجانا میرے نزدیک انقلاب نہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت تباہ کردی ہے۔ سیاست مایوسی اور بزدلی کا نام نہیں، حوصلے اور برداشت کا نام ہے۔ دوسروں کو چور کہنے والے پوری حکومت کو چوری کرلیتے ہیں۔


متعلقہ خبریں