کورونا: ماس ویکسینیشن سنٹر کیلئے اسپتالوں سے عملہ طلب

پاکستان میں ویکسی نیشن کی یومیہ تعداد 10 لاکھ سے بڑھ گئی

فوٹو: فائل


اسلام آباد میں کورونا وائرس کے خلاف ماس ویکسینیشن سنٹر کے قیام کی تیاریاں جاری ہیں۔ وزارت صحت نے ماس ویکسینیشن سنٹر کیلئے اسپتالوں سے عملہ مانگ لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ماس ویکسینیشن سنٹرز میں آئیسولیشن اسپتال میں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ماس ویکسینیشن سنٹرز میں یومیہ 4 ہزار افراد کی ویکسینیشن ہو گی۔

مزید پڑھیں:  کورونا: اسلام آباد کے 3 سب سیکٹرز سیل کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق ماس ویکسینیشن سنٹر میں 40 کاؤنٹرز اور 9 آبزرویشن بیڈز دستیاب ہونگے۔  ماس ویکسینیشن سنٹر میں 18 بڑے اور  12 چھوٹے کمرے ہونگے۔

ذرائع کے مطابق ماس ویکسینیشن سنٹر میں 3 ڈاکٹرز، 6 نرسز، 40 ویکسینیٹرز اور 14 ڈیٹا آپریٹرز ڈیوٹی پر معمور ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزارت صحت نے وفاقی اسپتالوں اور سنٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔


متعلقہ خبریں