’ پی ڈی ایم تباہ دے ‘

کراچی کے نالوں کی صفائی میں ایک سال لگے گا، اسد عمر

فائل فوٹو


وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کی میڈیا کانفرنس کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ  پی ڈی ایم تباہ دے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی استعفے دینے سے انکاری، مولانا استعفوں کے بغیر لانگ مارچ سے انکاری، میاں صاحب واپس آنے سے انکاری۔

اس سے قبل ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ  پی پی کی بات درست ہے کہ نواز شریف کو وطن واپس آنا چاہیے۔

نواز شریف، زرداری اور زرداری نواز شریف کو استعمال کرنیکی کوشش کررہے ہیں، اسد عمر

پی ڈی ایم  کو  اسد عمر نے ذاتی مفادات کا ٹولہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف باہر بیٹھے ہیں اس لیے وہ سسٹم کو لپیٹنا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے پی ڈی ایم کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں استفسار کیا کہ پیپلزپارٹی کیوں استعفے دے گی؟ ان کا کہنا تھا کہ اس کے پاس سندھ میں حکومت ہے۔

شیخ رشید کی نواز شریف کو خصوصی سرٹیفیکٹ کی پیشکش

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ جن کا سسٹم میں اسٹیک نہیں ہے وہ استعفے چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں آئیں اور عوام کے لیے قانون سازی کریں۔


متعلقہ خبریں