خیبر پختونخوا کے 9 اضلاع میں اسکولز بند کرنے کا فیصلہ


پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے 9 اضلاع میں اسکولز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس ہوا۔ جس میں کورونا مریضوں کے علاج معالجے کے لیے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں مارکیٹوں کی ممکنہ بندش سے متعلق صوبائی کابینہ ممبران پر مشتمل کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا جبکہ کمیٹی میں تیمور سلیم جھگڑا، شوکت یوسفزئی اور کامران بنگش شامل ہوں گے۔

خیبر پختونخوا کے 9 اضلاع جن میں پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ، ملاکنڈ، سوات اور دیر لوئر شامل ہیں وہاں اسکول بند رہیں گے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہونے پر دیگر اضلاع کے اسکول بھی بند کر دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 19 مارچ کے بعد تمام اسکولز مکمل طور پر بند کر دیئے جائیں گے، مراد راس

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنوبی اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد ہے۔

وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ کورونا کی حالیہ لہر تشویشناک ہے تاہم حکومت کورونا سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔


متعلقہ خبریں