فیس بک کوویڈ ویکسین پوسٹس پر لیبل کا اضافہ کرے گی 

فیس بک کوویڈ ویکسین پوسٹس پر لیبل کا اضافہ کرے گی 

فوٹو: فائل


فیس بک نے تمام کوویڈ 19 ویکسین پوسٹس پر لیبل کے اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ ان لیبلز سے صارفین کو کووڈ 19 سے متعلق آفیشل تفصیلات تک رسائی مل سکے گی۔

فیس بک اور انسٹاگرام پر نئی تبدیلی سے کوویڈ 19 اور ویکسینز کے حوالے سے گمراہ کن تفصیلات کے پھیلاؤ میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پرائیویسی کی خلاف ورزی پر فیس بک کو 650 ملین ڈالرز جرمانہ

انتظامیہ کے مطابق ان لیبلز میں کوویڈ 19 کے محفوظ ہونے سے متعلق مستند تفصیلات عالمی ادارہ صحت کی جانب سے فراہم کی جائیں گی۔

کووڈ 19 انفارمیشن لیبل کو دنیا بھر میں انگلش، اسپینش، انڈونیشین، عربی اور فرنچ زبانوں میں متعارف کرایا جارہا ہے جبکہ مزید زبانوں کو بھی آنے والے ہفتوں میں اس کا حصہ بنایا جائے گا۔

دنیا کو ایک ساتھ جوڑنے کے بعد فیس بک کے بانی مارک زکر برک ایک ایسی ڈیوائس تیار کرنے کے خواہشمند ہیں جس کی مدد سے آپ خود کو دنیا کے کسی بھی حصے میں چند سیکنڈوں میں پہنچا سکیں۔  

فیس بک کے بانی مارک  زکربرگ کا ماننا ہے کہ مستقبل قریب میں اسمارٹ گلاسز دور دراز مقامات پر آباد دوستوں اور رشتے داروں سے آپ کے رابطوں کے انداز کو مکمل طور پر بدل کر رکھ دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پرائیویسی کی خلاف ورزی پر فیس بک کو 650 ملین ڈالرز جرمانہ

کسی کو کال یا ویڈیو چیٹ کی بجائے ان گلاسز کو زیادہ بہتر طریقوں سے استعمال کیا جاسکے گا۔

فیس بک کے بانی کا کہنا تھا کہ اب آپ خود کو ٹیلی پورٹ کر سکیں گے اور دنیا کے ایک ے دوسرے حصے میں پہنچ جائیں گے۔

اس منصوبے پر واشنگٹن میں فیس بک کی رئیلٹی لیب پر برسوں سے کام ہو  رہا ہے جسے کمپنی 2023 سے 2025 تک متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔


متعلقہ خبریں