بھارتی اداکارہ گوہر خان پر مقدمہ درج


بھارت کی معروف اداکارہ گوہر خان پر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود باہر گھومنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گوہر خان کی کورونا وائرس کی دو الگ الگ رپورٹ سامنے آئی ہیں ۔ ایک رپورٹ مثبت جب کہ دوسری منفی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ممبئی میں کورونا رپورٹ مثبت آنے کے باوجود اداکارہ 12 مارچ کو دہلی کی کورونا کی منفی رپورٹ دکھا کر باہر گھومتی ہوئی نظر آئیں۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں گزشتہ روز رواں سال کے سب سے زیادہ 26 ہزار کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بھارت: اداکار سیف علی خان بی جے پی کے نشانے پر! گھر بدل لیا

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ کیسز کورونا وائرس کا ہاٹ سپاٹ قرار دیئے جانے والے علاقے مہاراشٹر میں سامنے آئے ہیں۔

اس سال کے آغاز پر انڈیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی تھی لیکن کووڈ سے بچاؤ کے لیے بنائے گئے قوانین اور پروٹوکولز کی خلاف ورزی میں اضافے کے بعد متاثرین کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

بھارت میں کورونا سے اب تک ایک لاکھ 58 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہمجموعی طور پر ایک کروڑ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں