خیبرپختونخوا کے 7 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے عید الفطر پر مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا

پشاور: خیبرپختونخوا کے 7 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کے 7 اضلاع میں کل 16 مارچ سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا جائے گا۔ جن میں پشاور، مردان، نوشہرہ، ایبٹ آباد، سوات، صوابی اور مالاکنڈ شامل ہیں۔ ان علاقوں میں بازار رات 8 بجے بند کر دیے جائیں گے۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں میڈیکل اسٹور، بیکری، کریانہ اور دیگر ضروری اشیا کی دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کے اندر تقریبات پر مکمل پابندی ہو گی۔

صوبائی انتظامیہ کے مطابق کھلے مقامات پر 300 افراد تقریبات میں شرکت کر سکیں گے اور اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں ہر قسم کے ثقافتی میلوں اور کھیلوں کے انعقاد پر پابندی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے مزید29 اموات

تمام پارکس بھی شام 6 بجے بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے، صوبائی حکومت کی جانب سے حفاظتی ماسک اور سماجی فاصلے پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں