’بھارتی حکومت کو ایک فنکار کی دوسرے فنکار سے دوستی تک برداشت نہیں‘

صلاح الدین ایوبی کا کردار کون نبھائے گا؟ عدنان صدیقی نے بتا دیا

پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کو ایک فنکار کی دوسرے فنکار سے دوستی تک برداشت نہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں میں بھارتیوں سے زیادہ قوت برداشت موجود ہے۔انہیں اپنی برداشت کو بڑھانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھارتی فلمیں اور بھارتی عوام پاکستان کے ڈرامے بہت شوق سے دیکھتے ہیں۔

عدنان صدیقی نے ’ ولورین ‘ کا روپ دھار لیا

بھارتی فلم ’ موم ‘ میں کام کرنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ میری کیئریر کی تیسری فلم تھی۔

انہوں نے کہا کہ سری دیوی کی عاجزی تھی کہ وہ مجھے عدنان جی کہہ کر بلاتی تھیں، میں فلم میں کام کرنے کے لیے پوری تیاری کے ساتھ گیا تھا ۔

میں آپ سب کی مدد کرنے کیلئے تیار ہوں، عدنان صدیقی

ان کا کہنا تھا کہ اگر میں فلم بناؤں گا تو وہ جیمز بونڈ جیسی جاسوسی فلم ہو گی اور مرکزی کردار میں ادا کروں گا۔


متعلقہ خبریں