کورونا: پشاور میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کورونا وائرس، مردان میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد

خیبر پختونخوا (کے پی) کے دارالحکومت پشاور میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث 4 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ 

پشاور کے علاقے حیات آباد فیز ون اسٹریٹ 9، ڈیفنس کالونی اسٹریٹ 11 ، گلبہار اسٹریٹ 3 میں لاک ڈاوَن نافذ کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حیات آباد فیز فائیو اسٹریٹ 5 میں بھی اسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ کر دیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مائیکرو ا سمارٹ ڈاؤن لگانے کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے، متاثرہ علاقوں میں اشیا خورونوش، میڈیسن، جنرل اسٹور، تندور کھلے رہیں گے۔

دوسری جانب عالمی و با قرار دیے جانے والے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث شہر کے مزید 16 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

کورونا: اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

ہم نیوز کے مطابق اس ضمن میں سیکریٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ مراسلے کے تحت کینٹ 5 اور داتا گنج بخش ٹاؤن کے دو علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سرکاری مراسلے کے تحت نشترٹاؤن 3 اورسمن آبادکے چار علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ ہو گا جب کہ شالیمارٹاؤن ایک اور واہگہ ٹاؤن کے دو علاقوں میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے آئندہ دو ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ دفعہ 144 عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا کیسز میں اضافے کو پیش نظر رکھ کر نافذ کی گئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا سے 54 اموات، پنجاب کے 6 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نافذ کردہ دفعہ 144 کے تحت عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والے شہریوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں