وزیراعظم آج ’کوئی بھوکا نہیں سوئے گا‘ پروگرام کا آغاز کریں گے

مجرم نمبر ون نواز شریف جھوٹ بول کر باہر چلا گیا، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج ’کوئی بھوکا نہیں سوئے گا‘ پروگرام کا آغاز کریں گے۔

وزیراعظم کی پٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیاء پر عائد ٹیکس کا جائزہ لینے کی ہدایت

ہم نیوز کے مطابق یہ بات پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر بتائی ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ریاست مدینہ کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔انہوں ںے کہا ہے کہ اس سال کے آغاز میں وزیراعظم نے اس پروگرام کے عزم کا اظہار کیا تھا اب اس کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔

پناہ گاہیں کوئی احسان نہیں بلکہ لوگوں کا حق ہیں، بشریٰ بی بی

سینیٹر فیصل جاوید نے لکھا ہے کہ اس پروگرام کے ذریعے موبائل وین سے شاہراہوں اور چوراہوں پر کام کرنے والے دیہاڑی دار مزدوروں اور غریب افراد کو موقع پر تازہ اور گرم کھانے کی سہولت فراہم ہو گی۔

پناہ گاہ کا دورہ: معروف ترک شیف نے مخصوص انداز میں لوگوں کو کھانا پیش کیا

ہم نیوز کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس پروگرام کا دائرہ کار پورے پاکستان تک پھیلایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں