ایک ارب سال میں زمین سے زندگی کا خاتمہ؟ 

ایک ارب سال میں زمین سے زندگی کا خاتمہ؟ 

فوٹو: فائل


ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایک ارب سال میں زمین پر موجود زیادہ تر زندگی کا صفایا ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ 

ماہرین کے مطابق زندگی کے خاتمے کی وجہ آکسیجن میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگا جو سورج کی تیز روشنی کے باعث زمین کی سطح پر اثرانداز ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے پہلے خلائی ہوٹل کی تعمیرات کا آغاز 2025 میں ہو گا

تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ تقریبا ایک ارب سال میں ڈی آکسیجینشن ماحول کو غیر مہاسک ، میتھین سے بھرپور حالت میں لوٹا دے گی۔

جاپان اور امریکہ کے محققین کے مطابق مختلف حیاتیاتی ، آب و ہوا اور ارضیاتی عمل کی روشنی میں زمین کی فضا بدلے گی۔

2.4 بلین سال قبل زمین کا ماحول میتھین ، امونیا ، پانی کے بخارات اور نوبل گیس نیین سے بھرپور تھا تاہم اس میں فری آکسیجن کی کمی تھی۔

دوسری جانب سائنسدانوں نے زمین کی فضا میں پہلی بار خلائی طوفانوں کی تصدیق کی ہے۔ طوفان کو قطب شمالی سے سینکڑوں میل دور دیکھا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: زمین کی فضامیں خلائی طوفان، جی پی ایس سسٹم متاثر ہونے کا خدشہ

ماہرین کے مطابق خلائی طوفان میں الیکٹرانز کی بارش اور دیگر سمندری طوفانوں کی خصوصیات بھی موجود تھیں۔

اینٹی کلاک وائیز سمدری طوفان کی شدت 8 گھنٹے تک رہی اور اس کے بعد بتدریج کم ہوگیا۔


متعلقہ خبریں