پہاڑ سے گر کر نایاب برفانوی تیندوا ہلاک

پہاڑ سے گر کر نایاب برفانوی تیندوا ہلاک

فوٹو: فائل


چترال میں پہاڑی سے گر کر زخمی ہونے والا برفانی تیندوا مر گیا۔

ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق اونچائی سے گرنے کے باعث تیندوے کی ریڑھ کی ہڈی کو نقصان پہنچا تھا۔ تیندوے کو بچانے کی بہت کوشش بھی کی گئی تھی۔ 

شند روز قبل چترال کی وادی ارکاری میں تیندوا پہاڑ سے گر کر زخمی ہوا تھا۔ مقامی نوجوانوں نے زخمی تیندوے کی  مرہم پٹی کرکے وائلڈ لائف کو اطلاع دی۔

یہ بھی پڑھیں: حملہ آور تیندوا علاقہ مکینوں کے ہاتھوں ہلاک

محکمہ وائلڈ لائف نے ہم نیوز کو بتایا کہ نوجوانوں نے نایاب جانور کو ریسکیو کرکے پورا دن اس کا خیال رکھا۔ بعد ازاں محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کرتیندوے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

وائلڈ لائف چترال کے مطابق پہاڑ سے گرنے کی وجہ سے تیندوے کو چوٹیں آئیں ہیں جسے علاج کے لئے  پشاور منتقل کردیا گیا تھا۔

اس سے قبل تھرپارکر میں بھارت بارڈر کے قریب 8 افراد کو زخمی کرنے والے چیتے کو علاقہ مکینوں نے ہلاک کر دیا۔

تھرپارکر اسلام کوٹ  کے نواحی گاؤں  سرنگھواری اور بھوتاڑو میں  تیندوے نے حملہ کرکے 8 افراد کو زخمی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: مارگلہ ٹریل پر ایک بار پھر تیندوا، شہری خوف کا شکار

تیندوے کے 8 افراد کو زخمی کرنے کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔علاقہ  مکینوں نے تیندوے کو ڈھونڈ کر ہلاک کردیا۔

مقامی افراد نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیتا بھارت کا بارڈر پار کرکے پاکستان کی حدود میں آیا تھا۔


متعلقہ خبریں