اسلام آباد میں امام کا قتل: مرکزی ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار

Isb police

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے علاقے بہارہ کہو میں مفتی اکرام اللہ سمیت تین افراد کے قتل میں ملوث مبینہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے مرکزی ملزم کو ہنگو سے چار ساتھیوں سمیت گرفتار کیا۔ مفتی اکرام اللہ ان کے بیٹے اور شاگرد کو 27فروری کو بہارہ کہو میں قتل کردیا گیا تھا۔

جے یو آئی کے کارکنان نے گزشتہ روز احتجاج بھی کیا تھا۔ فائرنگ کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا جس میں اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق امام مسجد مفتی اکرام اللہ کو نماز عشاء کی ادائیگی کے بعد قتل کیا گیا۔ مفتی اکرام اللہ نماز ادا کر کے نکلے تو گاڑی کے قریب موجود2سے3 افراد نے فائرنگ کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں فائرنگ، امام مسجد بیٹے اور شاگرد سمیت قتل

متن میں شامل ہے کہ مفتی اکرام اللہ کے بیٹے اور شاگرد کو ناحق قتل کیا گیا۔ مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ وہ سامنے آنے پر ملزمان کو شناخت کر سکتا ہے۔

قتل کے بعد جے یو آئی کے کارکنان نے میتیں سڑک پر رکھ کر احتجاج  کیا اور مری جانیوالی روڈ بلاک کردی تھی۔ اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ کئی گھنٹے مذاکرات کے میتوں کو دفنایا دیا گیا تھا۔ جے یو آئی کے مظاہرہ کرنے والے کارکنان نے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں