پی ٹی آئی اللہ کے بعد عمران خان کے سر پر زندہ ہے، جیت حفیظ شیخ کی ہوگی: شیخ رشید


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اللہ کے بعد عمران خان کے سر پر زندہ ہے۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی میں کوئی پھوٹ نہیں ہے۔

عمران خان کے سیاسی ستارے 4 مارچ سے عروج پر ہوں گے، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ بات پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں ںے کہا کہ  پاکستان میں دہشت گرد واقعات کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جانب سے پی ڈی ایم کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہے البتہ پی ڈی ایم سے درخواست ہے کہ احتجاج کا وقت تبدیل کرے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا کہ حفیظ شیخ سینیٹ الیکشن جیت جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یقین ہے کہ ایم کیو ایم حفیظ سیخ کو ووٹ دے گی۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے الزام عائد کیا کہ آصف زرداری کی کرپشن کو چھپانے کے لیے یوسف رضا گیلانی نے قربانی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی نے قیمتی ہار خزانے میں جمع کرانے کے بجائے بیوی کو دے دیا۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے کہا کہ ماضی میں چوروں اور لٹیروں نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا تھا اور پاکستان 2012 میں فیٹف کی بلیک لسٹ میں تھا۔

وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی تعریف کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ حفیظ شیخ نے ملکی معیشت کو بہتر کیا، ایکسچینج ریٹ کو مستحکم کیا اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو سر پلس کردیا۔

اسلام آباد: 5 امیدوار دستبردار، یوسف رضا گیلانی اور حفیظ شیخ میں ون ٹو ون مقابلہ ہوگا

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان نےا یف اے ٹی ایف کے 24 نکات پر عمل درآمد کیا۔ انہوں نے کہا کہ راوں سال ایف اے ٹی ایف کے مزید تین نکات بھی پورے ہوجائیں گے۔

انہوں ںے کہا کہ آج پوری عرب دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ بھارت آرٹیکل 370 کو واپس لے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پورے ملک میں آن لائن ویزہ جاری کردیا گیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ہماری حکومت نے تباہ ہوتی ملکی معیشت کو سنبھالا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور چین کے ساتھ ہمارے تاریخی اور بہتر تعلقات ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک آگے بڑھ رہا ہے۔انہوں ںے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں جیت کے بعد مزید بہتر طریقے سے ملک کو آگے لے کر جائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کل سپریم کورٹ کا ایک اہم فیصلہ آنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 70 سے 80 ہزار افراد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانی دی ہے۔

حفیظ شیخ صرف اس وقت پاکستان آتے ہیں جب ان کی گاڑی پر جھنڈا لگتا ہے، محمد زبیر

ہم نیوز کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہارہ کہو واقعے میں نامزد ملزم کو کل تک پکڑ لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کو ماڈرن کرنے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں