اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ اور دو پولیس افسران معطل

الیکشن 2018: امیدواروں کا ڈیٹا پبلک کرنے کا فیصلہ | urduhumnews.wpengine.com

حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخابات کے دوران اپنے فرائض سے غفلت برتنے پر الیکشن کمیشن کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ اور دو پولیس افسران کو معطل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے احکامت کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ  آصف حسین، ڈی ایس پی ڈسکہ رمضان اور ڈی ایس پی ذوالفقار ورک کو معطل کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن پاکستان نے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب کے دوران مشکوک کردار کے باعث انکوائری کروائی تھی۔ الیکشن کمیشن کی انکوائری رپورٹ میں انتظامیہ کے کردار کو مشکوک قرار دیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو ضمنی انتخابات کے دوران اپنے فرائض سے غفلت برتنے پر چار مارچ 2021 کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

این اے 75 ڈسکہ کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، شبلی فراز کا دعویٰ

ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کمشنر گجرانوالہ ڈویژن، آر پی او گجرانوالہ ڈویژن اور آر پی او گوجرانوالہ رینج کو ان کے موجودہ عہدوں سے تبدیال کرکے گوجرانوالہ ڈویژن سے باہر بھیجنے کی بھی ہدایت کی تھی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو حکم دیا گیا تھا کہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ، ڈی پی او سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کو معطل کیا جائے۔


متعلقہ خبریں