پیٹرول کی قیمت میں 20روپے اضافےکاامکان

فائل فوٹو


یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔ سمری میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجوزہ قیمتوں کا تعین 30روپےفی لیٹرلیوی کی بنیاد پرکیا گیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20روپے7پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں19روپے61 پیسے اضافے کی تجویز ہے۔

پیٹرولیم لیوی کی بنیاد پرپیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 6 روپےفی لیٹربڑھےگی۔ فی لیٹر پیٹرول پر موجودہ عائد لیوی 17 روپے 97 پیسے ہے۔

فی لیٹر ڈیزل پر موجودہ عائد لیوی 18روپے 36 پیسے ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کرے گی۔

خیال رہے کہ حکومت نے گزشتہ80 روز میں پیٹرول کی قیمت میں تقریبا15 روپے فی لیٹر کے حساب سے اضافہ کیا ہے۔

حکومت نے گزشتہ ماہ بھی پیٹرول کی قیمت میں 2.70 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.88 روپے بڑھائی گئی تھی۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.54 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں