کوالا بھالو کو مقامی دندان ساز نے مصنوعی پاؤں لگا دیا

کوالا بھالو کو مقامی دندان ساز نے مصنوعی پاؤں لگا دیا

برسبین: آسٹریلیا میں پیدائشی طور پر ایک پیر سے معذور کوالا بھالو کو مقامی دندان ساز نے مصنوعی پاؤں لگا دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا میں خوبصورت کوالا بھالو پیدائشی طور پر ایک پیر سے معذور تھا۔ جسے جانوروں کی ایک نرس نے تلاش کیا تھا جو اپنی ماں کے مرجانے کے بعد اس کے پہلو میں بے بسی کی حالت میں لیٹا تھا۔

جانوروں کی نرس مارلے کرسچیان کو یہ بھالو کا بچہ نیو ساؤتھ ویلز سے ملا تھا اور یہ ایک پیر سے معذور تھا۔

کوالا کو مقامی دندان ساز نے ایک جوتا پاؤں میں فٹ کر دیا جس سے کوالا چلنے پھرنے اور دوڑنے کے بھی قابل ہو گیا۔ بھالو کو بھاگتے دوڑتے دیکھ کر لگتا ہے جیسے اسے نئی زندگی مل گئی ہو جس سے وہ بہت خوش ہے۔

ایک عرصے تک اس کوالا کو برسبین سے 136 کلومیٹر دور ایک مرکز میں رکھا گیا تھا۔ تمام ماہرین اس کے پیر کا نقص دور کرنے پر طویل غوروفکر کرتے رہے۔ جانوروں کی مصنوعی ٹانگ اور ہاتھ بنانے والی ایک امریکی کمپنی نے اس کے لیے ایک جوتا بھی بنایا جو کامیاب نہ ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں: چھ ٹانگوں والے کتے کی پیدائش

اس کے بعد مرکز کے قریب موجود ایک ڈینٹسٹ جون ڈولمن نے اپنی خدمات پیش کرنے کو کہا۔ انہوں نے بھالو کے لیے گلابی رنگ کا ایک جوتا بنایا ہے جس کے اوپر ویلکرو لگی ہے اور نیچے ایک نرم ڈیزائن ہے جو اسے پھسلنے سے محفوظ رکھتا ہے۔

ماہرین اب اس کوالا بھالو کے جوتے کے ڈیزائن کو تبدیل کرنے پر مسلسل غور کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں