کالعدم تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی کے چار مبینہ دہشت گرد گرفتار

کالعدم تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی کے چار مبینہ دہشت گرد گرفتار | urduhumnews.wpengine.com

کراچی : سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے انویسٹی گیشن سیل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گرد گرفتار کر لیے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سی ٹی ڈی ثاقب اسماعیل میمن کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے۔

انسداد دہشت گردی سیل کے ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کراچی کے علاقوں سائٹ ایریا اور پی سی ایس آئی آر سوسائٹی کے قریب سے عمل میں لائی گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں: آرمی چیف نے 11 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

سائٹ ایریا سے گرفتار دہشت گرد کیفتان اور محمد ارشاد کالعدم تحریک طالبان کے لیے فنڈ جمع کرتے تھے۔ پی سی ایس آئی آر سوسائٹی سے گرفتار دہشت گرد کاشان اور عبدالرؤف کالعدم لشکر جھنگوی کے لیے فنڈ اکٹھے کرتے ہیں۔

ملتی جلتی خبر: پاکستان میں بینک لوٹ کر رقم افغانستان بھیجتے تھے، مبینہ دہشتگردوں کا انکشاف

ثاقب اسماعیل میمن کے مطابق گرفتار دہشت گردوں نے افغانستان سے تخریب کاری کی تربیت حاصل کر رکھی ہے۔

پولیس کے انسداد دہشت گردی سیل کے ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیموں سے تعلق پر گرفتار ہونے والے ملزموں کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں