پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی نے کورونا کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ کے قوانین پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ امپائر بالر کی کیپ کیوں نہیں پکڑ سکتے؟
آفریدی نے ٹویٹ کیا کہ امپائر بھی ٹیم اور منیجمنٹ والے بائیو ببل میں رہتے ہیں حتی کہ میچ کے اختتام پر ہاتھ بھی ملاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بوم بوم آفریدی کا آخری پی ایس ایل؟
Dear @ICC wondering why the umpires are not allowed to hold bowlers cap even though they are in the same bubble as the players/management and even shake hands at the end of the game? ?♂️
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) February 24, 2021
خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے سبب آئی سی سی نے کچھ نئے قواعد جاری کیے تھے۔ آئی سی سی نے گیند چمکانے کے لیے تھوک کے استعمال پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
کورونا کے دوران صرف ہوم امپائرز تینوں فارمیٹس کے میچوں کی نگرانی کر سکیں گے۔ ٹیسٹ میں ریویوز کی تعداد تین اور ون ڈے انٹرنیشنل میں دو ہوگی۔