سیاستدانوں کو خریدنے کیلئے سینیٹ الیکشن میں منڈی لگی ہوئی ہے، وزیراعظم


اٹک: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 30 سال سے سیاستدان بک رہے ہیں اور سب جانتے ہیں۔ سیاستدانوں کوخریدنے کیلئے سینیٹ الیکشن میں منڈی لگی ہوئی ہے۔ سیاستدانوں کی قیمتیں لگ رہی ہیں۔ تمام اپوزیشن جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ سیکرٹ بیلٹ ہو۔

غازی بروتھا میں شجر کاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  فیٹف، کورونا ہر جگہ پر حکومت کو ناکام کرنے میں اپوزیشن والے ناکام ہوئے۔
بتایا جائے کیا جمہوریت میں بھی کوئی پیسہ دے کر آتا ہے۔ سینیٹ الیکشن میں رشوت دے کر سینیٹر بنتے ہیں۔ یہ قوم فیصلہ کن وقت پر کھڑی ہے۔ انشاللہ جیت پاکستان کی ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ موسم کی تبدیلی سے ہم بہت متاثرہوں گے، دنیا میں موسم بدل رہا ہے، اپنی تقدیر بدلنےکیلئے فیصلہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں 20 سال کے دوران 70 فیصد درخت کاٹ دیئے گئے۔ درختو ں کا موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کے لیے کردار ہوتا ہے۔ 10 ارب درختوں کا مہم عوام کے تعاون سے کامیاب کریں گے۔ نوجوانوں نے درخت مہم میں حکومت کی مدد کرنی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی میں جنگلات کو بے دردی سے ختم کیا گیا۔ بدقسمتی سے ماضی میں ہم نے درخت لگانے پر توجہ نہیں دی۔ موسمیاتی اثرات کو کم کرنے کے لیے بلین ٹری منصوبے کو کامیاب کرنا ہوگا۔ درخت مستقبل کے لیے ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  کھیل کے لیے نوجوانوں کو میدان فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔  علاقے میں 10 کرکٹ کے میدان تعمیر کرائیں گے۔ نوجوانوں کے لیے کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیاجائے گا۔ خوشی ہوئی نوجوانوں کے لیے 10 اسپورٹس گراؤنڈ بنانے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں 49 فیصد کمی

انہوں نے کہا کہ آئندہ آنے والی نسلیں ٹیکنالوجی سے مستفید ہوں گی۔ سال کے آخر تک پورا پنجاب ہیلتھ انشورنس سے کور ہوجائے گا۔ خیبرپختونخوا میں پہلے ہی ہیلتھ انشورنس مل چکی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جن لوگوں نے ملک کا پیسہ چوری کیا انہوں نے اخلاقیات بھی تباہ کیے۔ ملک میں ایسا ماحول بنایا گیا کہ کرپشن ہوتی ہے تو بری بات نہیں۔
ملک اس وقت تباہ ہوتا ہے جب کوئی وزیراعظم کرپشن کرتا ہے۔ اگر میں وزیراعظم ہوکر بھی چوری کروں تو میں بڑا نقصان کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے لگتا ہے اسحاق ڈار اور نواز شریف برطانیہ میں ہی پیدا ہوئے تھے۔ پیسہ کہاں سے آیا ان کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں۔ سینیٹ الیکشن میں منڈی لگی ہوئی ہے۔ حکمرانوں نے ایسی فضا بنادی کہ کرپشن بری چیز نہیں رہی۔ ہمیں سب سے زیادہ نقصان کرپشن نے پہنچایا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جب وزیراعظم اور وزرا کرپشن کریں تو ملک تباہ ہوجاتا ہے۔ منی لانڈرنگ کرپشن سے بھی بڑاجرم ہے۔ اقامہ لے کر بیرون ملک پیسے بھیجنے سے ملک کمزور ہوتا ہے۔ اسحاق ڈار سب سے مہنگی گاڑی استعمال کرتے ہیں۔ اسحاق ڈار کے باپ کی لگتا ہے سائیکل نہیں،رولز رائس کی دکان تھی۔


متعلقہ خبریں