ضمنی انتخاب: غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ، پی پی نے میدان مار لیا

ضمنی انتخاب: غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ، پی پی نے میدان مار لیا

سانگھڑ: سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 43 سانگھڑ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار جام شبیر علی خان نے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کرلی ہے۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ گرفتار

ہم نیوز کے مطابق غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے مشتاق جونیجو 6925 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس43 سانگھڑ پر ضمنی انتخاب میں پی پی کے امیدوار جام شبیر اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار مشتاق جونیجو کے درمیان مقابلہ تھا۔

حلقے میں صبح 8 بجےسے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے پولنگ جاری رہی جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

حلیم عادل شیخ کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرنا چاہیے، سعید غنی

ہم نیوز کے مطابق پی ایس 43 کے تمام  پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار جام شبیر 48 ہزار 28 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں